دنیا کی ساتویں بڑیں ٹیکنالوجی کمپنی ریکو انٹرنیشنل جاپان نے پاکستان میں اپنی پرنٹر مصنوعات متعارف کرا دی

منگل 8 دسمبر 2015 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) دنیا کی ساتویں بڑیں ٹیکنالوجی کمپنی ریکو انٹرنیشنل جاپان نے پاکستان میں اپنی پرنٹر مصنوعات متعارف کرا دی ہیں۔ ریکو فوٹو کاپیئر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا برانڈ بھی ہے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ریکو انٹرنیشنل جاپان کی مصنوعات گولڈ ریف کمپیوٹر پاکستان کے تعاون سے فروخت کی جائیں گی اور گولڈ ریف بعد از فروخت خدمات بھی فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

ریکو پرنٹرز جاپان نے پاکستانی مارکیٹ کی خصوصی ضروریات کو مدِّنظر رکھتے ہوئے پرنٹرز متعارف کرائے ہیں جس میں کلر جیل ملٹی فنکشن بیٹری سے چلنے والا پرنٹر بھی شامل ہے جس کے ذریعے 500 فوٹو کاپیاں اور 1000 پرنٹ بیٹری کے ذریعے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اس طرح بجلی کے مسائل سے دوچار پاکستانی صارفین بیٹری کے ذریعے بھی اپنے پرنٹر چلاسکیں گے۔ اس موقع پر گولڈ ریف کمپیوٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عتیق حنیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں پرنٹرز کی مانگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور امید ہے کہ اگلے 5 سالوں میں اس کی ڈیمانڈ میں مزید اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :