پاکستانی ہائی کمیشن کا کینیڈا جانے والے 11 اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

منگل 8 دسمبر 2015 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) پاکستانی ہائی کمیشن نے کینیڈا جانے والے 11 اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 13 اساتذہ کینیڈا اور برطانیہ گئے تھے جو کہ لوٹ کر واپس نہیں آئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اساتذہ کینیڈا اور برطانیہ کے تعلیمی دورے پر گئے اور واپس وطن لوٹ کر نہ آئے۔

(جاری ہے)

کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کینیڈا جانے والوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ جامعہ کراچی کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کو لکھے گئے خط پر کیا گیا۔ جامعہ کراچی کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے 2 اساتذہ رقم واپس کرنے پر تیار ہوگئے ہیں جبکہ 13 اساتذہ کینیڈا اور برطانیہ گئے لوٹ کر نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :