پی آئی اے کی نجکاری پر پارلیمنٹ حزب اختلاف کی جماعتوں کا احتجاج درست اقدام ہے، رانا محمود علی خان
حکمراں پی آئی اے کی نجکاری سے باز نہ آئیں تو محنت کش پارلیمنٹ کا گھیراؤ کریں گے،پی آئی اے کی نجکاری محنت کشوں کا معاشی قتل عام ہے
منگل 8 دسمبر 2015 22:53
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) حکومت پی آئی اے کی نج کاری کا آرڈیننس فی الفور واپس لے۔ قومی اسمبلی کی موجودگی میں آرڈیننس کا اجراء ایوان کی توہین ہے۔ آئی ایم ایف کے اشاروں پر قومی اداروں کی نج کاری کی جارہی ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پوری قوت کے ساتھ پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرے گی۔ پی آئی اے قومی اثاثہ ہے۔
کسی قیمت پر پی آئی اے کی نج کاری نہیں ہونے دیں گے۔ پی آئی اے کی نجکاری ملک وقوم کیلئے تباہ کن اور مزدور دشمن ثابت ہوگی۔ یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر رانا محمود علی خان نے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے، پاکستان اسٹیل سمیت68قومی اداروں کو حکومت نجکاری کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہے اور اربوں روپے مالیت کے زمین اور اثاثوں کو اونے پونے داموں فروخت کرکے ہماری آزادی اور سالمیت کو داؤ پر لگایا جارہا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.