آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان دبئی میں ملاقات، رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے متعلق تبادلہ خیال
11دسمبر کو سندھ اسمبلی اجلاس میں رینجرز کے حوالے سے بل پیش کیا جائے گا،ایم کیو ایم کا توسیع کے بل پر حمایت کرنے کا عندیہ
منگل 8 دسمبر 2015 22:57
کراچی/ دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع اور سندھ میں رینجرز کو تعینات کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔
ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کو بلدیاتی انتخابات کے دوران مہم چلانے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں رینجرز کی سندھ میں مشروط تعیناتی پر وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سندھ اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔
10 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے مرحوم رکن سندھ اسمبلی جمیل بھرگڑی کے لئے دعائے مغفرت کی جائے گی۔ بعد ازاں اجلاس کو 11 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردیا جائے گا۔ 11 دسمبر کو اجلاس میں رینجرز کے حوالے سے بل پیش کیا جائے گا۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے بل پر حمایت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو رینجرز کی جانب سے گرفتاریوں پر تحفظات ہیں۔ اس کے باوجود بل کی حمایت کی جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر بل پر اسمبلی میں بحث ہوئی تو رینجرز کی جانب سے گرفتار کرکے ظاہر نہ کرنے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.