پاک بھارت کرکٹ سریزکے لییبھارتی حکومت نے گرین سگنل دے دیا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

پاک بھارت کرکٹ سریز 24دسمبر سے پانچ جنوری تک ہو گی، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے

منگل 8 دسمبر 2015 23:00

پاک بھارت کرکٹ سریزکے لییبھارتی حکومت نے گرین سگنل دے دیا،بھارتی میڈیا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے پاک بھارت سریز کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔اب پاک بھارت کرکٹ سریز 24دسمبر سے پانچ جنوری تک ہو گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق بھارتی حکومت نے گرین سگنل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ادھر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج دور ہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔امکان ظاہر کیا جا رہاہے بھارتی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران سریز کا حتمی اعلان کریں گی۔اس سے قبل پاک بھارت کرکٹ سریز کے فیصلے کو بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان تک ملتوی کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :