فیصل آباد میں ڈاکو قیمتی ایرانی بلی چھین کر فرار

muhammad ali محمد علی منگل 8 دسمبر 2015 23:17

فیصل آباد میں ڈاکو قیمتی ایرانی بلی چھین کر فرار
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8دسمبر 2015 ء) فیصل آباد میں ڈاکو قیمتی ایرانی بلی چھین کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ڈکیتی کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ عبداللہ نامی ایک طالب علم کو اس کے رشتے دار کی جانب سے لندن سے قیمتی ایرانی بلیاں تحفے میں بھیجی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

اس طالب نے ایک بلی فروخت کرنے کیلئے ایک وہب سائٹ پر اشتہار جاری کیا جس کے بعد ایک شخص نے اس سے رابطہ کرکے بلی خریدنے میں دلچسپ ظاہر کی۔ اگلے روز وہ شخص ایک اور شخص کے ہمراہ بلی دیکھنے کیلئے آیا۔ تاہم عبداللہ کو اکیلا پاکر دونوں افراد اس کی بلی چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے. بلی کی قیمت ہزاروں روپے میں بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :