شائقین نے برف پر ٹیڈی بیئرز کی بارش کر دی۔28815 ٹیڈی بیئر جمع ہوگئے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 8 دسمبر 2015 23:28

شائقین نے برف پر ٹیڈی بیئرز کی بارش کر دی۔28815 ٹیڈی بیئر جمع ہوگئے

کیلگری البرٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8دسمبر۔2015ء) شائقین نے ویسٹرن ہاکی لیگ کے میچ میں برف پر 28815 ٹیڈی بیئر پھینک کر نیا ریکارڈ بنا دیاہے۔شائقین نے یہ ٹیڈی بیئر کیلگری ہٹ مین کے پہلے گول کرنے کے موقع پر پھینکے۔

(جاری ہے)

21 ویں سالانہ پیٹرو کینیڈا ٹیڈی بیئر ٹاس گیم کے شرکا نے ہٹ مین کے شائقین کو مدعو کیا اور دعوت دی کہ جب ہٹ مین پہلا گول کرے تو وہ برف پر ٹیڈی بیئر پھینکیں۔شائقین نے ہٹ مین کی طرف سے پہلا گول ہوتے ہی ٹیڈی بیئرز کے ڈھیر لگا دئیے۔ اس موقع کی ایک ویڈیو بنا کر بھی یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔اس سے پہلے 2007 میں پیٹرو کینیڈا ٹیڈی بیئر ٹاس میں شائقین نے برف پر 26919 ٹیڈی بیئر پھینکے تھے۔ منتظمین نے یہ تمام ٹیڈی بیئر جمع کر کے 50 فلاحی اداروں کو دے دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :