ماضی مین کئی افئیرز رہ چکے، ایک خاتون کو پسند کرتا ہوں پر ابھی شادی نہیں کرسکتا: حمزہ عباسی

muhammad ali محمد علی منگل 8 دسمبر 2015 23:34

ماضی مین کئی افئیرز رہ چکے، ایک خاتون کو پسند کرتا ہوں پر ابھی شادی ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8دسمبر 2015 ء) حمزہ عباسی کا کہنا ہے کہ وہ ایک خاتون کو پسند کرتے ہیں تاہم ابھی شادی نہیں کرسکتے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے نجی ٹیو ی چینل کے ایک پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک خاتون کو پسند کرتے ہیں تاہم انہیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے اس لیے وہ ابھی شادی نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب مین حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ وہ کوئی فرشتے نہیں ہیں، ماضی میں ان کے کچھ لڑکیوں سے افئیرز رہ چکے ہیں تاہم چونکہ وو اس وقت شادی کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے اس لیے ان کے بریک اپ ہوجاتے تھے۔

متعلقہ عنوان :