کراچی میں مقامی حکومت کے قیام کیلئے اتحاد کا معاملہ، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی قیادت میں رابطہ

muhammad ali محمد علی منگل 8 دسمبر 2015 23:55

کراچی میں مقامی حکومت کے قیام کیلئے اتحاد کا معاملہ، مسلم لیگ ن اور ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8دسمبر 2015 ء) کراچی میں مشترکہ مقامی حکومت کے قیام کیلئے مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی قیادت میں رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایم کیو ایم کے سینئیر رہنما فاروق ستار سے رابطہ ہوا ہے۔ اس دوران دونوں رہنماوں کے مابین کراچی میں ڈسٹرکٹ ملیر اور ساوتھ میں مشترکہ مقمای حکومت بنانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔ ممکنہ طور پر دونوں اضلاع میں دونوں جماعتیں اتحاد کرکے اپنا چئیرمین اور وائس چئیرمین لائیں گی۔