اسلام آباد : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ سال سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ کا ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 دسمبر 2015 10:53

اسلام آباد : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ سال سارک سربراہ کانفرنس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 دسمبر 2015 ء) : پاکستان میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا آغاز ہو چکا ہے . بھارتی وزیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی ترقی کے علاوہ افغانستان میں امن کا کوئی راستہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان سے تجارت کے فروغ کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، بھارت افغانستان میں امن و استحکام کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے بھی تعاون کو تیار ہیں.

افغانستان سے تعلقات انتہائی اہم ہیں، افغانستان میں اب جمہوریت جڑیں پکڑ رہی ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت افغانستان کی مصنوعات کی ترسیل کے لیے سہولت فراہم کر رہا ہے، افغانستان کو دہشت گردی کا مسئلہ درپیش ہے، افغانستان کو قبائل نہیں بلکہ دہشت گردی سے خطرہ لاحق ہے. افغانستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے. سشما سوراج کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر افغان فورسز اور عوام کو سیلوٹ پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ سال سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :