کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، موسم خوشگوار ، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 دسمبر 2015 10:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 دسمبر 2015 ء) : کراچی میں موسم سرماکی پہلی بارش ہوئی جس کے بعد موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے. موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں میں جہاں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں شہر میں ہونے والی بارش کے باعث درجنوں گاڑیاں حادثات کا شکار ہو گئیں۔

(جاری ہے)

سائٹ ایریا،ناظم آباد،اورنگی ٹاؤن ، صدر سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیزی بارش ہوئی۔

جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہوگئی اور کئی موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ہلکی بارش کے باعث شہید ملت روڈ، شارع فیصل پر درجنوں موٹر سائیکلیں پھسلنے کے باعث متعدد افراد زخمی جبک نیپا کے پل پر 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والی ہلکی بارش کے بعد سردی بڑھنے کا بھی امکان ہے.

متعلقہ عنوان :