کراچی ، مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار، ٹریفک کی روانی متاثر

بدھ 9 دسمبر 2015 11:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور موٹرسائیکلیں سلپ ہونے سے متعدد افراد معمولی زخمی ہوگئے۔موسم سرما کی پہلی بارش ہوتی ہی جہاں صبح سویرے ہلکی ہلکی خنکی رہی وہیں درخت و پھول بارش میں دھلنے سے نکھر گئے۔سویرے سویرے شہر کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاوٴن، سراب گوٹھ، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، ماری پور، گریکس، ہاکس بے ٹرک اسٹینڈ، کورنگی میں ہلکی اور آئی آئی چندریگر کے علاقے میں تیز بارش ہوئی۔

کہیں کہیں ہونے والی بوندا باندی اور بارش کے سبب بیشتر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے متعدد موٹرسائیکل سوار سلپ ہونے کی وجہ سے زخمی بھی ہوگئے۔

(جاری ہے)

موسم اور بارش کا لطف اٹھانے والے شہریوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اس کا خوب اظہار کیا اور اپنے اپنے علاقوں کی بھیگی بھیگی تصاویر بھی شیئر کیں۔ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کئی شہری جذباتی بھی نظر آئے۔دوسری جانب کوئٹہ میں ہونے والی تیز بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :