بنگلا دیش پریمیئر لیگ : آج ڈائنامائٹس اور وائی کنگز ، کومیلااور رنگپور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

بدھ 9 دسمبر 2015 11:41

بنگلا دیش پریمیئر لیگ : آج ڈائنامائٹس اور وائی کنگز ، کومیلااور رنگپور ..

ڈھاکا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9دسمبر- 2015ء) بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں آج ڈھاکا ڈائنامائٹس اور چٹاگانگ وائی کنگز آمنے سامنے ہوں گے ، دوسرے میچ میں کومیلااور رنگپور کا مقابلہ ہو گا ۔ بنگلا دیش پریمیر لیگ میں آج معرکہ آرائی پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون پوزیشن کی ہے ، پہلے میچ میں کومیلا وکٹوریئنز اور رنگپور رائیڈرز آمنے سامنے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک ٹیم میں شعیب ملک اور احمد شہزاد ہیں ، دوسری ٹیم میں مصباح الحق اور وہاب ریاض شامل ہیں ، ٹیبل پر دونوں کے پوائنٹس بارہ بارہ ہیں لیکن وکٹوریئنز نے حریف ٹیم کے مقابلے میں ایک میچ کم کھیلا ہے ۔ ڈھاکا کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں آج دن کا پہلا میچ چٹا گانگ وائی کنگز اور ہوم ٹیم ڈھاکا ڈائنامائٹس کے درمیان ہونا ہے ، محمد عامر کی موجودگی میں وائی کنگز اب تک صرف دو ہی میچز جیت پائی ہے لیکن یاسر شاہ کی ٹیم ڈھاکا ڈائنامائٹس کی پرفارمنس بھی بہت اچھی نہیں اس کو بھی اب تک سات میچز میں تین ہی کامیابیاں ملیں ہیں ۔