پاپ گلوکارہ کائلی کا مجسمہ لندن کے مادام تساوٴ عجائب گھر میں سجا دیا گیا

خود کو اپنے سامنے دیکھ کر خوشی بھی ہوئی اور عجیب سا بھی محسوس ہوا‘گلوکارہ کائلی مینوگ

بدھ 9 دسمبر 2015 11:58

پاپ گلوکارہ کائلی کا مجسمہ لندن کے مادام تساوٴ عجائب گھر میں سجا دیا ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء)پاپ گلوکارہ کائلی کا مجسمہ لندن کے مادام تساوٴ عجائب گھر میں سجا دیا گیا-کائلی مینوگ کا کہنا تھا کہ خود کو اپنے سامنے دیکھ کر خوشی بھی ہوئی اور عجیب سا بھی محسوس ہوا۔ آسٹریلوی گلوکارہ کائلی مینوگ نے اپنا مجسمہ دیکھا اور خود حیران رہ گئیں۔

(جاری ہے)

اس بات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا خود کو اپنے سامنے دیکھ کر خوشی بھی ہوئی اور عجیب سا بھی محسوس ہوا۔ کائلی کا یہ مجسمہ دو ہزار سات میں بنایا گیا تھا۔ مجسمے کا لباس تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب اسے وہ لباس پہنایا گیا ہے جو کائلی نے اپنی نئی البم کے ٹائٹل پر چھپی تصویر میں پہنا ہے۔