نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

بدھ 9 دسمبر 2015 12:00

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

ڈونیڈن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 18 سے 22 دسمبر تک سیڈن پارک، ہیملٹن میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 28 دسمبر، تیسرا 31 دسمبر، چوتھا 2 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 7 جنوری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا-