آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

بدھ 9 دسمبر 2015 12:00

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے ہوبارٹ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی ٹیم سٹیون سمتھ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ ویسٹ انڈیز کی کپتانی کے فرائض جیسن ہولڈر انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔