پی آئی اے نجکاری کا معاملہ ، حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 دسمبر 2015 12:02

پی آئی اے نجکاری کا معاملہ ، حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 دسمبر 2015 ء) : پی آئی اے نجکاری معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پی آئی اے نجکاری معاملے پر متحدہ اپوزیشن کا اسپیکر چیمبر میں اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خطاب کیا ۔ جس کے بعد حکومت اور اپوزیشن میںمذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے نجکاری معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی بنائے جائے گی ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی منظوری کے بعد ہی پی آئی اے نجکاری معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا۔ خورشید شاہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے وعدہ کیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری پی ٹی سی ایل کی طرز پر نہیں ہو گی، جبکہ کمیٹی کی منظوری سے پی آئی اے نجکاری کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کی لابی میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس جاری ہے جس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے اسحاق ڈار سے ہونے والے بات پر اپوزیشن رہنماﺅں کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اور حکومت کے مابین یہ بھی طے پایا ہے کہ اپوزیشن ایوان سے واک آﺅٹ نہیں کرے گی۔