آئرش آل راؤنڈر جان مونی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بدھ 9 دسمبر 2015 12:03

آئرش آل راؤنڈر جان مونی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) آئرش آل راؤنڈر جان مونی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا انہوں نے رواں سال اکتوبر میں آخری بار انٹرکانٹینینٹل کپ میں نمیبیا کے خلاف میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

(جاری ہے)

33 سالہ مونی نے اپنے بیان میں کہا کہ اب وہ جم اور ذاتی کاروبار پر تمام تر توجہ مرکوز رکھنے کے ساتھ ساتھ فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں اسلئے انہوں نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور میں ان لمحات کو کبھی فراموش نہیں کروں گا۔ مونی کو 64 ون ڈے اور 27 ٹی ٹونٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا۔

متعلقہ عنوان :