آئی پی ایل 2016ء : پونے اورراجکوٹ کی ٹیمیں ایونٹ میں شامل

بدھ 9 دسمبر 2015 12:08

آئی پی ایل 2016ء : پونے اورراجکوٹ کی ٹیمیں ایونٹ میں شامل

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9دسمبر- 2015ء) آئی پی ایل کی گورننگ کونسل نے بدعنوانی اور بے ضابطگی میں مبتلا چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کی متبادل دو نئی فرنچائز کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پونے اور راجکوٹ کی ٹیمیں آئی پی ایل کے آئندہ دو سیزن میں کھیلیں گی ۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل کی گورننگ کونسل نے ایونٹ میں صرف دو برس کیلئے شامل ہونے والی دو نئی فرنچائز ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق راجکوٹ اور پونے کو ایونٹ میں شرکت کا اہل سمجھا گیا ہے ۔ اس سے قبل آئی پی ایل فرنچائز کیلئے دستیاب شہروں کے ناموں میں سے کوچی اور جے پور کا نام ڈراپ کر دیا گیا تھا ۔