بھارتی فلمسٹار رانی مکھرجی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 دسمبر 2015 12:48

بھارتی فلمسٹار رانی مکھرجی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 دسمبر 2015 ء) :بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی،. تفصیلات کے مطابق 37 سالہ اداکارہ نے آج صبح ممبئی کے ایک اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا. جس کے بعد جوڑے نے اپنے گھر آئے نئے مہمان کو آدیرا(Adira) نام دیا. خوشی پر قابو نہ پانتے ہوئے سوشل میڈیا پر بچی کی پیدائش کی سب سے پہلے خبر بچی کے چچا ادھے چوپڑا نے دی اور لکھا کہ اٹس اے گرل !! دوسری جانب یش راج فلمز کی جانب سے جاری ایک بیان میں رانی مکھرجی نے اپنے تمام مداحوں اور خیرخواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج انہیں قدرت نے آدیرا کی شکل میں ایک قیمتی تحفے سے نوازا ہے اور ہم اپنی زندگی کے اس حصے کا خوشی سے آغاز کرنے جا رہے ہیں.

اداکارہ رانی مکھرجی کی بیٹی کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر آتے ہی فلم انڈسٹری کی جانب سے بھی مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جن میں سب سے پہلے مبارکباد دینے والوں میں اداکار رشی کپور بھی شامل ہیں.ہدایت کار کرن جوہر نے بھی رانی مکھرجی کو مبارک باد دی،اسپتال ذرائع کے مطابق رانی اور ان کی بیٹی خیریت سے ہیں ۔

(جاری ہے)

رانی مکھرجی نے پروڈیوسر و ہدایتکار ادتیہ چوپڑا سے گذشتہ برس 21 اپریل کو شادی کی.

متعلقہ عنوان :