پاک بھارت سیریز کی تیاری،سیریز سے قبل قومی ٹیم سری لنکا میں ایک ہفتہ ٹریننگ کرے گی

بدھ 9 دسمبر 2015 13:02

پاک بھارت سیریز کی تیاری،سیریز سے قبل قومی ٹیم سری لنکا میں ایک ہفتہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) بھارت کے خلاف محدود اوورز کی سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا میں ایک ہفتہ ٹریننگ کرے گی۔ ہیڈ کوچ وقاریونس کی درخواست پر پی سی بی نے ٹیم کو آئی لینڈز میں تربیت کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکا میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی پاک،بھارت سیریز کے اعلان کے بعد منتخب قومی کرکٹ ٹیم آئی لینڈز میں ایک ہفتہ تربیت حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے کوچ وقار یونس کی درخواست پر سری لنکا میں ایک ہفتہ کا ٹریننگ کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وقاریونس کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کئی ماہ سے یواے ای میں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔سری لنکا کا موسم اور کنڈیشنز یواے ای سے یکسر مختلف ہے۔قومی کرکٹرز کو سری لنکن کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع فراہم کرنا ضروری ہے۔پاکستان اوربھارت کے درمیان سیریز چوبیس دسمبر سے پانچ جنوری تک کھیلی جائے گی۔قومی کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے سات جنوری کوکولمبو سے براہ راست نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔کیویز کے دیس میں محدود اوورز کے میچز پندرہ سے اکتیس جنوری تک کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :