بھارتی کر کٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن 2016 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

بدھ 9 دسمبر 2015 13:06

بھارتی کر کٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن 2016 کی تاریخوں کا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) بھارتی کر کٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن 2016 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول کر کٹ لیگ 9آپریل سے 29مئی 2016تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر ششانک منوہر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن 2016 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے،دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول کر کٹ لیگ 9آپریل 29مئی 2016 تک کھیلی جائے گی ۔ فکسنگ سکینڈ ل کے بعد چنئی سپر کنگ اور راجھستان رائل کی جگہ آئندہ سیزن میں 2نئی ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں پونے اور راجکول شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :