فیس بک پر ان فرینڈ کرنے کی سب سے بڑی وجہ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 9 دسمبر 2015 13:34

فیس بک پر ان فرینڈ کرنے کی سب سے بڑی وجہ

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر2015ء) فیس بک کے صارفین بچوں کی تصاویر یا اقوال شیئر کرنے یا ٹیگ کرنے پر کسی کو ان فرینڈ نہیں کرتے ۔ سیاست پر گفتگو ہی لوگوں کو ان فرینڈکرنے کی وجہ بنتی ہے۔ اسرائیل سے تعلق رکھنے والے محققین نے اسرائیل غزہ تنازعے کو اپنی تحقیق میں استعمال کیا ۔ اس تحقیق سے پتہ چلا کہ شریک افراد میں سے 16 فیصد نے سیاست پر گفتگو کی وجہ دوسروں کو ان فرینڈ کردیا۔

یروشلم کی ہیبرو یونیورسٹی کے نکولس جان نے بتایا کہ اکثر لوگ اپنے سے مختلف سیاسی نظریات رکھنےو الے افراد کو ان فرینڈ کردیتے ہیں ۔ اس وقت فیس بک اور سرچ انجن ایسے افراد یا مواد کو ہی تلاش کے نتائج میں ظاہر کرتے ہیں جو اُن کی پسند کےمطابق ہوں۔ فیس بک پر کسی کو ان فرینڈ کرکے صارفین اپنے آپ کو مزید محدود کر رہے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق جو افراد ان فرینڈ کیے گئے وہ ان فرینڈ کرنے والوں سے چھوٹے، سیاسی طور پر زیادہ فعال، فیس بک پر بہت زیادہ متحرک اور انتہاپسند انہ سیاسی نظریات رکھنے والے ہوتے ہیں۔

آن لائن ڈسکشن فورمز میں یہی لوگ زیادہ اہم ہوتے ہیں، جو اپنی خصوصیات کی بنا پر ان فرینڈ ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے فیس بک صارفین یہ دعویٰ کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں کہ وہ صرف گالم گلوچ کرنے والوں کو ان فرینڈ یا بلاک کرتے ہیں، لیکن گالم گلوچ کی وجہ سیاسی یا مذہبی پوسٹیں ہی بنتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :