بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ،کرکٹ کا فروغ یاکرکٹ کی تباہی

بدھ 9 دسمبر 2015 13:42

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ،کرکٹ کا فروغ یاکرکٹ کی تباہی

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن09دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مشکوک میچز کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کسی ایک میچ کا نتیجہ بھی شفاف ثابت نہیں ہوا۔ اب تک اس لیگ میں 26میچ ہوچکے ہیں اور ایک میچ بھی ایسا نہیں جس پر شک نہ کیا جاسکے۔ جب اس لیگ کا آغاز ہوا تو پہلے ہی میچ میں بڑا سکور187سکور ہوا جو دوسری ٹیم نے حاصل کر لیا جبکہ اسی دن دوسرے میچ میں پہلی ٹیم 110پر آوٹ ہوگئی تو دوسری ٹیم نے بھی ہدف حاصل کر لیا۔

دوسرے دن 180رنز بناے والی ٹیم صرف ایک رن سے جیت گئی جبکہ دوسرے میچ میں 155سکور کرنے والی ٹیم نے فتح حاصل کی۔ تیسرے دن بھی بڑا سکور کرنے والی ٹیم نے جیت حاصل کی اس کے بعد تو اس لیگ میں ایسا لگا کہ بلے باز کھیلنا ہی بھول گئے۔مصباح الحق، آفریدی، احمد شہزاد، ڈلشان، سنگاکارا، شکیب الحسن، پریرا،تمیم اقبال، عمر اکمل، شعیب ملک، ڈیرن سیمی، کرس گیل جیسے بلے بازوں کی موجودگی میں متعدد بار ٹیمیں 100سے بھی کم سکور پر آوٹ ہوئیں۔

(جاری ہے)

کئی بار ایسا ہوا کہ ایک ٹیم نے 110کے لگ بھگ سکور کیا تو دوسری ٹیم اس کو بھی حاصل نہ کرسکی۔ اس سارے معاملے میں آئی سی سی کی خاموشی مزید شکوک پیدا کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈ کیلئے سونے کی چڑیا ہے اس کے ذریعے بورڈ اپنے تمام اخراجات پورے کرتا ہے جب سے اس لیگ کا آغاز ہوا ہے بنگلہ دیش کا بورڈ منافع میں آگیا ہے۔

پہلے تو اس لیگ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو معاوضہ بھی نہ ملا جس پر کئی بار عدالتوں تک کے دروازے کھٹکھٹائے گئے لیکن اب کھلاڑیوں کو پیسے تو مل رہے ہیں لیکن کرکٹ اپنی تباہی کی طرف جارہی ہے۔ اس سے پہلے انڈین پریمیئر لیگ پر بھی جوئے کے متعدد الزامات ثابت ہوچکے ہیں لیکن آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے حکام تمام معاملات سے آگاہ ہوتے ہوئے بھی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :