تجربہ کار یونس خان کی اچانک ریٹائرمنٹ کا ٹیم پر منفی اثرا پڑا، وقار یونس
بدھ 9 دسمبر 2015 13:44
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن09دسمبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے انکشاف کیا ہے کہ تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کی قومی ٹیم سے اچانک ریٹائرمنٹ کا ٹیم پر منفی اثرا پڑا۔انہوں نے کہا کہ تجربہ کار بلے باز کے فیصلے کو ابھی بھی سمجھنے سے قاصر ہیں کیوں کہ انہوں نے اس سے قبل کئی مرتبہ ایک روزہ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایک روزہ ٹیم میں شامل ہوکر یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ وہ یہ فارمیٹ بھی کھیل سکتے ہیں تو سیلیکٹرز سے بات کرتے اور میرے خیال میں سیلیکٹرز انہیں نہ صرف انگلینڈ سیریز بلکہ اس سے پہلے کی سیریز میں بھی موقع فراہم کردیتے۔یونس خان ایک روزہ کرکٹ میں اپنی آخری اننگ میں صرف نو رنز بنا سکے تھے۔(جاری ہے)
یونس خان ایک روزہ کرکٹ میں اپنی آخری اننگ میں صرف نو رنز بنا سکے تھے۔
38 سالہ یونس نے گیارہ نومبر کو ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس کی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے ٹیم میں شمولیت حیران کن تھی جبکہ اطلاعات کے مطابق ہارون رشید نے ان کی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے کوششیں کی تھیں۔وقار یونس نے کہا کہ انہوں نے ون ڈے ٹیم میں شمولیت کے بعد یونس پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اس بات کا یقین دلایا تھا کہ وہ تمام میچز کھیلیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
-
پی ایس ایل 9 : بورڈ بعض سٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.