میسی اور رونالڈو کی کرسمس تیاری بھی یادگار بننے لگی

بدھ 9 دسمبر 2015 13:44

میسی اور رونالڈو کی کرسمس تیاری بھی یادگار بننے لگی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن09دسمبر۔2015ء)فٹبال کی دنیا میں میسی اور رونالڈو کی جوڑی تو جیسے پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہے، دونوں روایتی حریفوں کی کرسمس تیاری بھی یادگار بننے لگی، پرتگالی اسٹار نے تو اپنے گانے کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کر دی۔

(جاری ہے)

اسپین کی دو معروف فٹبال کلبوں ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو، روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں، حسن اتفاقق یہ ہے کہ فیفا ایوارڈ بیلان ڈی آر کی فائنل دوڑ بھی ان دونوں سمیت تین کے درمیان ہے۔

دنیا بھر میں لاکھوں پرستاروں کے دلوں پر راج کرنے والے میسی اور رونالڈو کی کرسمس تیاری بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔پرتگالی اور ریال میڈرڈ کے فارورڈ، رونالڈو تو گانے پر پرفارم کرتے نظر آئے، ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے۔ دوسری جانب ارجنٹائن اور بارسلونا کے میسی نے خوشی خوشی میں اپنی دستخط شدہ دس نمبری شرٹ لیجنڈ رونالڈو کو تحفے میں دے دی۔