قتل کیس ، آسکر پسٹوریس دوبارہ جیل جانے سے بچ گئے

بدھ 9 دسمبر 2015 14:00

قتل کیس ، آسکر پسٹوریس دوبارہ جیل جانے سے بچ گئے

جوہانسبرگ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9دسمبر- 2015ء) جنوبی افریقہ کے پیرالمپک ایتھلیٹ آسکر پسٹوریس گرل فرینڈ ریوا سٹین کیمپ کے قتل میں دوبارہ جیل جانے سے بچ گئے ، عدالت نے 18 اپریل تک کیس کا حتمی فیصلہ سنائے جانے تک ان کی نظربندی کی اپیل منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جوہانسبرگ کی مقامی عدالت میں پسٹوریس کی جیل کے بجائے گھر پر نظر بند رکھنے کی درخواست کی سماعت ہوئی ، جج نے دلائل سننے کے بعد پیرالمپک ایتھلیٹ کو جیل میں قید کرنے کے بجائے گھر پر نظر بند رکھنے کا فیصلہ سنا دیا جس کے بعد پسٹوریس کو ان کے انکل کے گھر رکھا جائے گا ۔