Live Updates

”کئی سال قبل پانچ لاکھ کا پلاٹ لیا تھا ہاؤسنگ سوسائٹی میں آنے سے قیمت کئی گنا اوپر چلی گئی“

شوکت خانم پشاور کیلئے ذاتی حیثیت میں5کروڑ دئیے ہیں‘ عمران خان

بدھ 9 دسمبر 2015 14:02

”کئی سال قبل پانچ لاکھ کا پلاٹ لیا تھا ہاؤسنگ سوسائٹی میں آنے سے قیمت ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بتایا ہے کہ انہوں نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے ذاتی حیثیت میں 5کروڑ روپے دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ شوکت خانم پشاور کے لئے 80کروڑ روپے چاہئیں اور اب تک 30کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ اس میں 5کروڑ روپے میرے بھی شامل ہیں ۔ میں نے کئی سال قبل پانچ لاکھ کا ایک پلاٹ لیا تھا اور وہ خوش قسمتی سے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں آ گیا اور اس کی قیمت کئی گنا اوپر چلی گئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :