شاہ رخ خان بگ باس سیزن 9 میں ”دیوالی“کی پروموشن کے لئے سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے

بدھ 9 دسمبر 2015 14:20

شاہ رخ خان بگ باس سیزن 9 میں ”دیوالی“کی پروموشن کے لئے سلمان خان کے ..

ممبئی۔ 09 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان بگ باس سیزن 9 میں اپنی نئی فلم کی پروموشن کے لئے سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سپر اسٹار سلمان خان ایک ساتھ ٹی وی شو بگ باس سیزن 9 میں جلوہ گر ہوں گے۔ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم دیوالی کی پروموشن کے لئے بگ باس شو میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان طویل عرصے بعد ٹی وی شو میں اکھٹے ہو رہے ہیں ۔ بگ باس کا یہ شو 19دسمبر کو آن ایئر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :