عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ انٹرٹینمنٹ ایوارڈ 2015ء میں پرفارم کریں گی

بدھ 9 دسمبر 2015 14:20

عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ انٹرٹینمنٹ ایوارڈ 2015ء میں پرفارم کریں گی

ممبئی۔ 09 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ انٹرٹینمنٹ ایوارڈ 2015ء میں جلوے دکھائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار مہیش بھٹ کی صاحبزادی عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ کسی انٹرٹینمنٹ شو میں پرفارم کریں گی۔ اس سے قبل عالیہ بھٹ فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے انٹرٹینمنٹ شو 2015ء میں اپنی شمولیت کی تصدیق کردی ہے۔