امریکی صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا مہنگا پڑ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 دسمبر 2015 14:33

امریکی صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا مہنگا ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 دسمبر 2015 ء) : امریکی صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا مہنگا پڑ گیا۔ مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلنے پربرطانوی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے جس کے بعدپچاس ہزا سے زائد باطانوی افراد نے س حوالے سے آن لائن پٹیشن بھی منظور کر لی ہے دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یو اے ای کے لینڈ مارک گروپ نے ونلڈ ٹرمپ کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا، کمپنی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مصنوعات کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا ، لیکن اب تمام مصنوعات کویت ، یو اے ای، سعودی عرب اور قطر کے اسٹورز سے ہٹا دی گئیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ الیکشن مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کا امریکہ میں داخلہ بند کر دینا چاہئیے.

متعلقہ عنوان :