سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز پر پابندی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 9 دسمبر 2015 14:44

سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز پر پابندی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ ..

اسلام آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9دسمبر- 2015ء) سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث پاکستانی کرکٹرز پر پابندی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

معروف کرکٹ کمنٹیٹر احتشام الحق نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی گئی مذکورہ درخواست میں پی سی بی کے چیئر مین شہریار خان اور سلیکشن کمیٹی کو فریق بناکر کہا ہے کہ محمد عامر ، محمد آصف اور سلمان بٹ پر ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی جائے کیوں کہ تینوں کرکٹر ز نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعترا ف کیا ہے جس کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پی سی بی عہدیداران نے اس سے متعلق انکوائری رپورٹ کو خفیہ رکھا ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ تینوں کھلاڑی پابندی کے خاتمے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت پر غور بھی کیا جارہا ہے ۔