برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ چیمپئنز لیگ سے باہر

بدھ 9 دسمبر 2015 14:57

برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ چیمپئنز لیگ سے باہر

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9دسمبر- 2015ء) برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ چیمپئنز لیگ سے باہر ہوگئی ، وولفسبرگ نے شاندار پرفارمنس دے کر برطانوی کلب کو دو کے مقابلے تین گول سے ہرایا ۔

(جاری ہے)

1-2 سے پیچھے رہنے والی مانچسٹر کی ٹیم نے گول کر کے مقابلہ دو دو گول سے برابر کر دیا تھا ، تا ہم ان کی یہ صورت حال صرف چار منٹ تک قائم رہ سکی اور حریف ٹیم نے تیسرا ، اور فیصلہ کن گول کر کے میچ اپنے نام کر لیا ۔

مانچسٹر کی جانب سے پہلا گول مارشل نے کھیل کے 10ویں منٹ میں کیا جس کو 3 منٹ بعد وولفسبرگ نے برابر کر دیا ، 29ویں منٹ میں وائرینھا نے دوسرا گول کر کے سبقت دلا دی ۔ کھیل کے 42ویں منٹ میں مانچسٹر کی جانب سے گولا ووگی نے گول کر ٹیم کو واپس لانے میں مدد دی مگر راڈریگوئس نے چند منٹ بعد اپنا دوسرا اور فیصلہ کن گول کر ڈالا ۔