آسٹریلوی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کالی آندھی کے خلاف گزشتہ 18 برس سے ناقابل شکست

بدھ 9 دسمبر 2015 15:01

آسٹریلوی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کالی آندھی کے خلاف گزشتہ 18 برس سے ناقابل ..

ہوبارٹ ۔ 09 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی09دسمبر۔2015ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کالی آندھی کے خلاف گزشتہ 18 برس سے ناقابل شکست ہے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری بار 1997ء میں کینگروز کے خلاف اس کی سرزمین پر فتح اپنے نام کی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 1930ء سے 2015ء تک مجموعی طور پر 113 میچز کھیلے گئے جس میں کینگروز کو 56 فتوحات حاصل ہیں، آسٹریلوی ٹیم اپنی سرزمین پر بھی کالی آندھی کے خلاف چھائی ہوئی ہے، کالی آندھی گزشتہ 18 برس سے آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں کامیابی کی تلاش میں ہے، اب دیکھتے ہیں کہ وہ اس بار دوہ آسٹریلیا میں کامیاب ہوتی ہے یا پھر نہیں۔