پانی نہ زندگی کے آثار ، اب چاند اور دیگر سیارچوں سے سونا نکالا جائے گا

بدھ 9 دسمبر 2015 15:02

پانی نہ زندگی کے آثار ، اب چاند اور دیگر سیارچوں سے سونا نکالا جائے ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر2015ء) امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کی تحقیق کے مطابق زمین کے قریب ایسے 1500 سیارچے ہیں ، جن تک آسانی سے پہنچا جا سکتا ہے اور ان میں سے 10 فیصد پر انتہائی قیمتی معدنیات ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ سونے اور پلاٹینیم سمیت دیگر اعلیٰ معیار کے لوہے کے ذخائر ہیں ۔ عالمی میڈیا کے مطابق چاند اور سیارچوں سے سونا نکالنا یا ’خلائی پانی‘ تک پہنچنا کتنا بھی بعید از قیاس سہی لیکن اب خلائی کان کنی حقیقت کا روپ بھی دھار سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

تجارتی بنیادوں پر پانی سمیت معدنیات نکالنے کی اجازت کے بعد غیر ارضی سونا زمین تک لانے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ نجی خلا بازی کی صنعت پہلے ہی انتہائی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور کمرشل خلائی پروازوں کی قیمت کم ہوتی جا رہی ہے ۔ اب اس نئے امریکی قانون کے تحت ، جو بھی امریکی شخص یا کمپنی سیارچوں یا چاند پر کچھ تلاش کرتا ہے تو وہ اسے اپنے پاس رکھ سکتا ہے ، یا پھر یہ اس کی مرضی ہوگی کہ وہ اس کے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے ۔ اس سپیس ایکٹ کے ساتھ ہی یہ تصور وجود میں آیا ہے کہ زمین پر بسنے والا ہر شخص سائنسی تحقیق اور ریسرچ کے لیے خلا کا حصے دار ہے ۔ یہ قانون اجازت دیتا ہے کہ جو بھی سرمایہ کاری کرے گا وہ اپنی کوششوں سے فائدہ بھی اٹھا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :