لاہور ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کے سونے اور غیر ملکی کرنسی کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام

قطر جانیوالی سعدیہ اور لبنیٰ نامی خاتون سے سرچ کاؤنٹر پر چیکنگ کے دوران 100تولے سونا ،40ہزار امریکی ڈالر برآمد

بدھ 9 دسمبر 2015 15:16

لاہور ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کے سونے اور غیر ملکی کرنسی کی بیرون ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) کسٹمزحکام نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے سونے اور غیر ملکی کرنسی کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو خواتین کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سعدیہ اور لبنیٰ نامی خاتون قطر ائیر لائن کی پرواز 629سے قطر جا رہی تھی کہ لاہور کے علاقہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سرچ کاؤنٹر پر چیکنگ کے دوران دونوں خواتین سے 100تولے سونا اور 40ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے ۔

کسٹمر حکام کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین لاہور کی رہائشی ہیں ، ان خواتین کا تعلق کسی گروہ سے ہے یا نہیں ابتدائی طور پر یہ بات کہنا قبل از وقت ہو گی ۔تاہم کسی اطلاع کے بعد بھاری تعداد میں سونا اور غیر ملکی کرنسی ساتھ لیجانا سمگلنگ ہے ، دونوں خواتین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :