کرپشن کیخلاف اقدامات میں سات ججز کو برطرف کیا‘ عدالتوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں،صوبے میں انصاف کی فراہمی کے لئے متعدد اقدامات کئے

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ فیصل عرب کا فل کورٹ ریفرنس سے خطاب

بدھ 9 دسمبر 2015 15:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ فیصل عرب نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف اقدامات میں سات ججز کو برطرف کیا‘ عدالتوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں،صوبے میں انصاف کی فراہمی کے لئے متعدد اقدامات کئے،کرپشن کیخلاف اقدامات اٹھاتے ہوئے سات ججز کو برطرف کیا ہے۔ وہ بدھ کو فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے۔

(جاری ہے)

بدعنوانی کے تدارک کے سلسلے میں سات جوڈیشل افسران کو برطرف اور پانچ کو جبری ریٹائرڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماتحت عدلیہ میں ڈیڑھ لاکھ مقدمات زیر التواء ہیں جب چارج سنبھالا تو صوبے میں 279آسامیاں خالی تھیں ۔ آسامیوں کو ترقیاں دے کر اور نئے ججز بھرتی کرکے پر کیا گیا۔ زیر التواء مقدمات کو نمٹانے کے لئے مسلسل نگرانی کا نظام تشکیل دیا ہے۔ نظام کی وجہ سے گزشتہ ماہ تین ہزار مقدمات نمٹائے گئے۔ نئے کورٹ روم بننے کے بعد باقی 9ہائی کورٹ کے ججز کی تعیناتی ممکن ہوسکے گی۔