ہمت ہے تو میدان میں آو، ممبئی میں انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کا ریسٹورنٹ نیلامی کے لیے پیش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 دسمبر 2015 15:50

ہمت ہے تو میدان میں آو، ممبئی میں انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کا ریسٹورنٹ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 دسمبر 2015 ء) : ممبئی میں واقعہ ”دہلی ذائقہ“ نامی ریسٹورنٹ سے متعلق سب ہی جانتے ہیں کہ یہ ہوٹل انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی ملکیت ہے. البتہ اب اس ہوٹل کو نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا ہے جس کے لیے پہلی بولی 1.18 کروڑ روپے کی لگائی گئی ہے.

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 1993ء میں ہونے والے سیریل بم دھماکوں کے بعد ہی سے اس ہوٹل پر قبضہ کر لیا تھا جسے ایک صحافی نے نیلامی کے لیے پیش کیا ہے.

نیلامی میں حصہ لینے کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی گذشتہ روز آخری تاریخ تھی تاہم کچھ افراد نے اس ہوٹل کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے . علاوہ ازیں متعدد افراد کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ داؤد ابراہیم کی پراپرٹی ہے لہٰذا کوئی دلیر انسان ہی اسے خریدنے کی جسارت کر سکتا ہے.

متعلقہ عنوان :