سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت پر ڈی جی نیب اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 9 دسمبر 2015 16:17

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔09 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت پر ڈی جی نیب اور دیگر کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کے نیب ریفرنس سے متعلق درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ڈی جی نیب و دیگر کو 17دسمبر تک کے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔درخواست ضمانت میں ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب آرڈیننس سیکشن 24 کے تحت کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور اس سے متعلق کارروائی عمل میں نہ لانا آئین کے آرٹیکل 10اے کی خلاف ورزی ہے،درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی۔