کالعدم تنظیموں سے روابط”پنجاب میں تعلیمی اداروں“ کے ماہر تعلیم کی فہرست طلب

ملک بھر کے سکول کالجز ‘ یونیورسٹی کے اساتذہ کی مانیٹرنگ کا کام بہت محتاط سے کیا جارہا ہے تاکہ انکا استحقاق بھی مجروح نہ ہو،سی ٹی ڈی ذرائع

بدھ 9 دسمبر 2015 16:45

کالعدم تنظیموں سے روابط”پنجاب میں تعلیمی اداروں“ کے ماہر تعلیم کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن09دسمبر۔2015ء) کالعدم تنظیموں سے روابط کے انکشاف کے بعد وزارت داخلہ کی خصوصی ہدایت سی ٹی ڈی نے ملک بھر کے سکول کالجز ، یونیورسٹی کے اساتذہ کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ ماہرین تعلیم کی فہرست بھی طلب کی ہے جس پر مخصوص انداز سے کام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے سکول، کالجز، یونیورسٹیز کے اساتذہ کی مدد سے ہی” مانیٹرنگ سیل“ قائم کیا ہے جس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ کسی ٹیچر کا کالعدم تنظیم سے تعلق تو نہیں ہے تاہم سی ٹی ڈی کے مطابق اس سلسلہ میں بہت محتاط سے کام لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :