انسداد منشیات کے لیے پاک ،روس مشترکہ بحری مشق ’اریبین مون سون2015‘ اختتام پذیر ہوگئیں

بدھ 9 دسمبر 2015 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔09 دسمبر۔2015ء) پاکستان اور روسی بحری افواج کی انسداد منشیات کے لیے مشترکہ مشق ’اریبین مون سون 2015شمالی بحیرۂ عرب میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے مختلف یونٹس بشمول پاکستان نیوی شپ خیبر، روسی جہاز ’کلاکوو‘ ، پا ک بحریہ کی اسپیشل آپریشن فورسز اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشق میں شرکت کی۔

پا ک بحریہ حکومتی پالیسیوں پر عمل پیر ا ہے اور بحری علاقے میں فروغ امن اور استحکام کے لیے مسلسل اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ اپنی بحری حدود میں جرائم کی روک تھام کے لیے بہت سی کثیرالملکی کوششوں میں سرگرم عمل ہے جو کہ عالمی معیشت اور توانائی کے تحفظ کے لیے مستحکم سمندری ماحول کی ضامن ہیں۔ روسی بحریہ کے ساتھ انسداد منشیات کی مشترکہ مشق کا مقصد بڑے سمندروں میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے طریقہ کار وضع کرنا تھا۔

امید ہے کہ یہ مشق مستقبل پاک اور روسی بحری افواج کے مابین اشتراک اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانے میں مشعل راہ ثابت ہوگی۔ یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ روسی بحری جہاز ’کلا کوو‘ کا دورۂ کراچی دونوں ممالک کے درمیان باہمی اشتراک کے لیے نئی راہیں استوار کرے گا۔

متعلقہ عنوان :