کراچی کے جزائر کو پانی فراہم کرنے والی لائن سے تمام غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے جائیں ،جام خان شورو

بدھ 9 دسمبر 2015 17:15

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ ۔۔09 دسمبر۔2015ء) صوبائی وزیرِ بلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ جام خان شورو نے ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کے جزائر کو پانی فراہم کرنے کیلئے واٹر بورڈ نے اسٹیل پائپ لائن ڈالی ہے، لیکن پانی چوری کرنے والوں نے اس پائپ لائن سے ناجائز کنکشن حاصل کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے بلکہ اسکی وجہ سے جزائر میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے، جزائر کے مکینوں نے ناجائز کنکشنز کے خاتمہ کیلئے ان کی توجہ مبذول کرائی ہے کہ ناجائز کنکشنز کے باعث س، بابابھٹ اور شمس آئلینڈ کے جزائر کے مکینوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، لہذا فوری طور پر لائن سے تمام غیر قانونی کنکشنزمنقطع کر دیئے جائیں تا کہ جزائر میں رہنے والو ں کو پانی مل سکے، ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز ، چیف انجینئرز اور چیف سیکورٹی آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے پائپ لائن کے تمام کنکشنز فوری طور پر منقطع کر دیئے جائیں، لہٰذا واٹر بورڈ کے افسران و اسٹاف نے انتظامیہ اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے تعاون سے آپریشن کر تے ہوئے 108 غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے پہلے مرحلے میں 30 اور دوسرے مرحلے میں 78غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کئے گئے تا ہم ابھی باقی رہ جانے والے مزید ناجائز کنکشن بھی منقطع کئے جائیں گے،ان کنکشنز کے منقطع ہو نے کے بعد بابا بھٹ او ر شمس ولیج کے جزائرکو بہتر مقدار میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے ،کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے باعث ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی مصروفیت کی بنا پر اس لائن پر مزید غیر قانونی کنکشنز منقطع نہ کئے جا سکے تا ہم اب ایسے تمام غیر قانونی کنکشنز کو سندھ رینجرز اور پولیس کی مدد و تعاون سے جلد ہی منقطع کر دیا جائے گا تاکہ جزائر میں پانی کی فراہمی معمول پر آسکے،دریں اثناء ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے جزائر کو پانی فراہم کر نے والی لائن کے ان حصوں کامفصل معائنہ کیا جہاں غیر قانونی طور پر ناجائز کنکشنز لگائے گئے ، وزٹ کے دوران انہیں غیر قانونی کنکشنز کے بارے میں تفصیل سے بتا یا گیا ایم ڈی واٹر بورڈ نے معائنہ کے دوران مختلف مقامات پر علاقہ مکینوں سے بھی بات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ قانون نافذ کر نے والے اداروں کے تعاون سے ا س لائن سے حاصل کئے گئے تمام ناجائز کنکشز کو منقطع کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز، چیف انجینئرز اور چیف سیکورٹی آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے جزائر کو پانی فراہم کرنے والی فراہمی آب کی لائن سے تمام ناجائز کنکشنز بلا تا خیر منقطع کر دیئے جائیں نیز پائپ لائن کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے تا کہ آئندہ پائپ لائن سے کوئی بھی شخص پانی کی چوری کیلئے غیر قانونی کنکشنز لگا کراس لائن کو نقصان نہ پہنچائے۔

متعلقہ عنوان :