سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کی درخواست ملتوی کردی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 9 دسمبر 2015 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔09 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کی درخواست کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اﷲ پھلپھوٹو نے 13 مارچ 2016 تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کو حکم دیا کہ درخواست گزار پہلے عدالت کو مطمئن کرے اور بتائے کہ مقدمہ فوجی عدالت میں کیوں چلایا جائے اور آئندہ سماعت پر درخواست گزار ڈاکٹر عاصم کے خلاف قائم مقدمے کی ایف آئی آر اور الزامات فوجی عدالتوں کے قانون کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا ۔ این جی او نے ڈاکٹر عاصم کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کی درخواست دائر کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :