وقار یونس نے قومی ٹیم کا شیرازہ بکھیر دیا ہے،وہ جب تک اپنی انا ختم نہیں کریں گے ٹیم سیٹ نہیں ہوگی ، معین خان
ذیشان حیدر بدھ 9 دسمبر 2015 18:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 دسمبر۔2015ء)سابق چیف سلیکٹر معین خان نے کہا ہے کہ قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے قومی ٹیم کا شیرازہ بکھیر دیا ہے،ہیڈ کوچ جب تک اپنی انا ختم نہیں کریں گے، اس وقت تک قومی ٹیم سیٹ ہو گی نہ وہ اچھے کوچ ثابت ہو سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ منتخب کرنے والے سابق کپتان معین خان نے ہیڈ کوچ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے،معین خان کا کہنا ہے کہ وقار یونس انا ختم کیے بغیر ٹیم کوسیٹ کرسکتے ہیں نا خود کو اچھا کوچ ثابت کرسکتے ہیں۔
وہ ہر شکست کے بعد وقت مانگتے ہیں،معلوم نہیں ایسا کھلاڑیوں کیلئے کرتے ہیں یا اپنے لئے۔سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے،لیکن ہیڈ کوچ اچھے کھلاڑی ہونے کے باوجود ٹیم سیٹ نہیں ہونے دے رہے،سابق کپتان نے سرفراز احمد کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس کی کارکردگی غیر معمولی ہے پھر بھی اسے ٹیم میں سیٹ نہیں ہونے دیا جا رہا۔(جاری ہے)
معین نے کہا کہ ٹیم کو سیٹ کرنے کیلیے پالیسی اور فیصلوں میں تسلسل کی ضرورت ہوتی ہے لیکن وقار یونس ہرمیچ اور ہر سیریز ، کے بعد کھلاڑی بدل دیتے ہیں ،کھلاڑیوں سے لڑائی کرتے ہیں ،اور جس سے ناراض ہو جائیں اس کی ٹیم سے چھٹی کردی جاتی ہے،اور ہر شکست کے بعد ذمہ داری کھلاڑیوں یا سلیکٹرز پر ڈال دیتے ہیں۔
معین خان نے کہا کہ وقار یونس کے دوسری مرتبہ ٹیم سنبھالنے کے بعد بھی ان کا رویہ نہیں بدلا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.