پولیس نے بیکریوں اور سپر سٹورز پر ہیلمٹ پہن کر وارداتیں کرنے والے گروہ کے سرغنے کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا

بدھ 9 دسمبر 2015 19:09

پولیس نے بیکریوں اور سپر سٹورز پر ہیلمٹ پہن کر وارداتیں کرنے والے گروہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 دسمبر۔2015ء) پولیس نے بیکریوں اور سپر سٹورز پر ہیلمٹ پہن کر وارداتیں کرنے والے گروہ کے سرغنے کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ گینگ کے باقی ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے گذشتہ روز ہیلمٹ پہن کر بیکریوں اور معروف سپر سٹوروں میں وارداتیں کرنے والے گینگ کے مرکزی ملزم خضر کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ خواتین سے پرس چھننے اور زیورات چھننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ سی آئی اے پولیس اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے مرکزی ملزم اور اس کے ساتھ سے تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ پہن کر وارداتیں کرنے والا گینگ 4ملزمان پر مشتمل ہے۔ وارداتوں کی سی ٹی وی فوٹج بھی پولیس کو حاصل ہوچکی ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ہی قابو کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :