ڈسکہ ، نو منتخب چیئرمین اور کونسلر نے ووٹ نہ دینے پر میاں بیوی پرتشدد ، چہروں پرسیاہی مل کر گاؤں میں گھمایا

وزیراعلیٰ پنجاب کا واقعہ کا نوٹس ، ڈی پی او سیالکوٹ سے رپورٹ طلب کرلی ،ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

بدھ 9 دسمبر 2015 20:03

ڈسکہ ، نو منتخب چیئرمین اور کونسلر نے ووٹ نہ دینے پر میاں بیوی پرتشدد ..

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) نو منتخب چیئرمین اور کونسلر نے ووٹ نہ دینے پر یونین کونسل نمبر 56میں میاں بیوی کے منہ پر سیاہی مل کرپورے گاؤں میں گھماکر تشدد کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو ڈسکہ کی یونین کونسل نمبر 56میں میاں بیوی کے منہ پر سیاہی مل دی گئی، جس کے بعد انہیں پورے گاؤں میں گھمایا گیا اور ساتھ ہی سرعام گاؤں کے چوراہے میں میاں بیوی کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے۔

(جاری ہے)

نو منتخب چیئرمین اور کونسلر نے انہیں ووٹ نہ دینے پر انتقام کانشانہ بنایا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے متاثرہ خاتون کے بھائی پر ہی مقدمہ درج کرڈالا۔متاثرہ خاتون کے بھائی پر لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈسکہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔