پاک بھارت کرکٹ سیریز کی امید ابھی بھی نہیں ٹوٹی: چئیرمین پی سی بی شہریار خان

muhammad ali محمد علی بدھ 9 دسمبر 2015 20:25

پاک بھارت کرکٹ سیریز کی امید ابھی بھی نہیں ٹوٹی: چئیرمین پی سی بی شہریار ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9دسمبر 2015 ء) چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کی امید ابھی بھی نہیں ٹوٹی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تمام تر امیدوں کے باوجود وزیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سوشما سوراج کے مابین ہونے والی ملاقات میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کی امید ابھی بھی نہیں ٹوٹی ہے۔ تاہم اس حوالے سے وزیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سوشما سوراج کے مابین ہونے والی ملاقات میں کوئی پیش رفت نہ ہونا افسوسناک ہے۔ آخر ہم کب تک بھارت کی جانب سے سیریز کے انعقاد کے حوالے سے جواب کا انتظار کریں؟