ون ڈے میچز میں پاکستان کا بھارت کے خلاف پلڑا بھاری

بدھ 9 دسمبر 2015 21:09

ون ڈے میچز میں پاکستان کا بھارت کے خلاف پلڑا بھاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کے مابین1978ء سے15فروری2015ء تک مجموعی طورپر127ون ڈے انٹرنیشنل میچزکھیلے گئے،جن میں سے72میچوں میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی،51میچ بھارت نے جیتے اور4میچ غیرفیصلہ کن رہے،پاکستان کی کامیابی کاتناسب58.53فیصداوربھارت کی کامیابی کاتناسب41.46فیصدہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین آخری ون ڈے میچ 15فروری2015ء کوایڈیلیڈاوول میں کھیلاگیاجوبھارت نے76رنزسے جیتا۔پاکستان میں پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کے مابین1978ء سے2جولائی2008ء تک 27میچ کھیلے گئے،جن میں سے14میچ پاکستان نے جیتے،11میچ بھارت نے جیتے اور2میچ غیرفیصلہ کن رہے۔پاکستان میں پاکستان کی کامیابی کاتناسب56فیصداوربھارت کی کامیابی کاتناسب44فیصدہے۔

متعلقہ عنوان :