بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی جگر کے مرض میں مبتلا پاکستانی بچے سے ملاقات ،دیرینہ خواہش پوری کردی

بدھ 9 دسمبر 2015 21:57

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی جگر کے مرض میں مبتلا پاکستانی بچے سے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے جگر کے مرض میں مبتلا 11 سالہ پاکستانی لڑکے سے ملاقات کرکے اسکی دیرینہ خواہش پوری کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جگر کے مرض میں مبتلا 11سالہ پاکستانی لڑکا اپنے والدین کے ہمراہ علاج کیلئے بھارت آیا تھا جہاں نہ صر ف اسے اس خطرناک مرض سے چھٹکارا مل گیا بلکہ اسکی اپنے فیورٹ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے ملنے کی خواہش بھی پوری ہوگئی ۔

بچے میں پیدائش کے فوری بعد یرقان کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد قوت سماعت اور دماغ کو نقصان پہنچنے سے بچنے کیلئے بچے کو جگر کے ٹرانسپلانٹ کیلئے نئی دہلی کے اندراپراستھا اپولو ہسپتال ریفر کیا گیا تھا۔بچے کو اسکے چچا کی جانب سے رضاکارانہ طور پر 30 اکتوبر 2015 کو جگر ٹرانسپلانٹ کیا گیا جس کے بعد ہسپتال سے اسے 17 نومبر کو ڈسچارج کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیف لیور ٹراسپلانٹ سرجن سبھاش گپتا کا کہنا ہے کہ بچہ جلد ہی سکول جانے اور نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہوجائے گا۔نئی زندگی ملنے پر بچے نے اپنے فیورٹ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے ملنے کی خواہش کا اظہا رکیا تھا جس پر بچے کے والدین ا سے ممبئی لے گئے جہاں اسکی سلمان خان سے ملاقات کرانے میں کامیاب رہے ۔بچے کی والدہ رضیہ بیگم نے خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ یہ سرحد پار ایک انسانی کوشش ہے جو محبتوں کو فروغ دیتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :