بھارتی وزیر خارجہ سشما سورا ج کی مریم نواز کے ساتھ ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 9 دسمبر 2015 21:57

بھارتی وزیر خارجہ سشما سورا ج کی مریم نواز کے ساتھ ملاقات، باہمی دلچسپی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 دسمبر۔2015ء ) بھارتی وزیر خارجہ سشما سورا ج نے وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سورا ج نے وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ ملاقات کی اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مریم نواز نے پاکستان آمد پر سشما سوراج کا خیر مقدم کیا اس دوران دونوں جانب سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :